بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا)بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس2024 کے موقع پرہونے والےایک ذیلی فورم کے اسکالرز اور سفارت کاروں نے بحیرہ جنوبی چین میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے لیے اسٹریٹجک مواصلات اور تعاون پر زور دیاہے۔
چینی وزارت خارجہ کے سرحدی اور سمندری امور محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یانگ رین ہونے بحیرہ جنوبی چین میں استحکام اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کو تعاون میں اعتماد سازی کے ساتھ قواعد وضع کرنے میں پیش رفت کرتے ہوئے تعاون پر مبنی ماحول پیدا کرنا چاہیے، تعاون پر مبنی خیالات پیش کرتے ہوئے تعاون کےذرائع کو وسیع اور تعاون سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کومستحکم کرنے کے لیے مزید پلیٹ فارم قائم کرنا چاہئیں۔
یانگ نے کہا کہ ان کا ملک آسیان ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے کہ بحیرہ جنوبی چین امن، دوستی اور تعاون کا سمندر رہے۔ ہوانگ سنٹر فار میری ٹائم کوآپریشن اینڈ اوشین گورننس کے صدر وو شی کن نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے تحفظ کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کا واحد راستہ بات چیت اور تعاون ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ساؤتھ چائنہ سی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر وانگ شینگ نے ماحولیاتی تحفظ، سائنسی تحقیق اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تلاش اور بچاؤ جیسے شعبوں میں بحیرہ جنوبی چین سے متصل ممالک کے درمیان تعاون کا ایک طریقہ کارشروع کرنے کی تجویز دیتے کہا کہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ کے فریم ورک کے تحت تمام فریقوں کے درمیان باہمی اعتماد کومضبوط کرے گا۔