• Roubaix, France
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ماہرین کا نئے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیےصحت کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا مطالبہتازترین

July 17, 2024

بیجنگ (شِنہوا) ماہرین نے حالیہ طبی کامیابیوں کے باوجود صحت کے شعبے میں نئے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سابق ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چھان فنگ فو چھون نے وبائی امراض کے علاج اور روک تھام، غربت اور بھوک میں کمی،طب اور حفظان صحت کی بنیادی سہولیات تک عالمی رسائی اور ادویات اور صحت کی ترقی کے حوالے سے  تکنیکی شعبوں میں عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

بوآو فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کے گلوبل ہیلتھ فورم کی تیسری کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ اب بھی دنیا کے ممالک کو صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال اور غیر متوازن ترقی جیسے ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

چھان  نے 2007 اور 2017 کے درمیان ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔بی ایف اے اور بیجنگ میونسپل حکومت کے زیر اہتمام یہ کانفرنس جمعرات تک جاری رہے گی۔

بی ایف اے کے سیکرٹری جنرل ژانگ جون نے کہا کہ یہ کانفرنس ان اہداف کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے جو پائیدار ترقی اور عالمی گورننس کی ترقی اور صحت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے حصول کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔