بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ ترجمان نے کہا ہے کہ مضبوط چین، قومی تجدید شباب اور اتحاد کے تاریخی رجحان کو روکا نہیں جاسکتا۔
ریاستی کونسل میں تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آبنائے تائیوان میں موجودہ پیچیدہ صورتحال کے باوجود آبنائے پار تعلقات اور اس کی ترقی سے متعلق بنیادی اصول تبدیل نہیں ہوئے اور نہ تبدیل ہوں گے۔
چھن نے کہا کہ مین لینڈ ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھتے ہوئے تائیوان کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود بہتر بنانے کے لئے اداروں اور پالیسیوں میں بہتری سمیت آبنائے پار مربوط ترقی میں فروغ اور چینی ثقافت میں پیشرفت کی مشترکہ کوششوں کو تیز کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مین لینڈ "تائیوان کی آزادی" پر مبنی علیحدگی پسندی اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کو روکنے کے لئے ثابت سے قدمی لڑ ے گا ، تائیوان میں محب وطن اور اتحاد کے حامی طاقتوں کومضبوط تعاون فراہم کرے گا اور تائیوان کے ہم وطنوں کو آبنائے پار تعلقات میں پرامن پیشرفت کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کے لئے متحد کرے گا۔
چھن نے تائیوان کے عوام پر زور دیا کہ وہ اس بات کو واضح طور پر سمجھ لیں کہ ان کے لئے کیا اچھا ہے اور کیا نہیں۔ چینی قوم کا مجموعی مفاد برقراررکھیں اور قومی اتحاد اور تجدید شباب کے لئے مین لینڈ کے عوام کے ساتھ ملکر کام کریں۔