• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی بحرالکاہل میں پانچ میں سے ایک شخص کوصحت کے "تباہ کن" اخراجات کا سامنا ہے:ڈبلیو ایچ اوتازترین

December 11, 2023

منیلا (شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)  کے مطابق، مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں پانچ میں سے ایک شخص، یا ایک اندازے کے مطابق 38کروڑ50لاکھ افرادوصحت کے "تباہ کن" اخراجات سے دوچار ہیں۔

 پیر کو جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  مغربی بحرالکاہل میں صحت کے تباہ کن اخراجات کا سامنا کرنے والے لوگوں کی شرح ، صحت پر خرچ کیے جانے والے اخراجات جو کہ گھریلو بجٹ کے 10 فیصد سے زیادہ ہیں، 2000 اور2017 کے درمیان دوگنا ہوگئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق 2000 میں خطے میں 10 میں سے ایک شخص نے صحت کے لیے انتہائی زیادہ اخراجات کیے۔ 2017 تک یہ تعداد مغربی بحرالکاہل میں صحت پر"تباہ کن اخراجات" کا سامنا کرنے والے پانچ میں سے ایک ہو گئی۔