• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں اور فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 2 فلسطینی جاں بحق: فلسطینی وزارت صحتتازترین

August 05, 2023

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں اسرائیلیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ 19 سالہ قوصائی متان نابلس کے شمال مغرب میں واقع گاؤں برقع میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی آباد کاروں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ سے دو فلسطینی معمولی زخمی بھی ہوئے۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ برقع گاؤں میں درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے گاؤں پر دھاوا بول دیا۔

وزارت کے مطابق شمالی مغربی کنارے میں تلکرم کے قریب نور شمس پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران 18 سالہ محمود ابو سعان اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے سرمیں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ پناہ گزینوں کے کیمپ میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے پر دھاوا بول دیا۔

دریں اثنا اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے فوجیوں نے ان فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جنہوں نے ان پر پتھراو اور فائرنگ کی۔