• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میں چین کی بندرگاہوں پر کنٹینرز کی ترسیل میں 4.7 فیصد اضافہ 2022تازترین

June 26, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی بندرگاہوں پر کنٹینرز کی آمدورفت میں 2022 میں گزشتہ سال کی نسبت4.7 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی ترقی سے متعلق سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ملک کی بندرگاہوں پر بیس فٹ طویل 29 کروڑ60 لاکھ کنٹینرز کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی۔

وزارت نے کہا کہ اس عرصے میں چین کی بندرگاہوں پر کارگو کی آمدورفت تقریباً 15 ارب 69 کروڑ ٹن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔