• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میانمار کے وزیر سیاحت کی جانب سے چینی ٹور گروپ کا خیرمقدمتازترین

October 03, 2023

ینگون(شِنہوا) میانمار کے مرکزی وزیر برائے ہوٹلز و سیاحت تھیٹ تھیٹ کھین نے سیاحتی ویزے کے ساتھ میانمار پہنچنے والے چینی سیاحوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت نی پی تو میں وزیر کے دفتر میں  چینی سیاحوں کے ساتھ  ملاقات  ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی ٹور گروپ کے میانمار کے دورے کو دونوں ممالک کی ٹریول کمپنیز کے تعاون سے سہولت فراہم کی گئی۔

وزیر سیاحت نے ملاقات کے دوران چین کو بین الاقوامی سیاحوں کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ میانمار کی سیا حت کے لئے مزید چینی ٹور گروپس کا خیرمقدم کریں گے۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے منگشی شہر سے 30 ستمبر کو منڈا لے پہنچنے والا چینی ٹور گروپ میانمار کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرے گا۔