میکسیکو سٹی(شِنہوا) میکسیکوکی جنوب مغربی ریاست گوریرومیں ایک مسلح حملے میں کم سے کم 13 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق یہ واقعہ کویوکا ڈی بینیٹیز کی میونسپلٹی کے تحت ال پاپائیو قصبے میں پیش آیا۔ پولیس رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد کے ایک گروپ نے اکاپولکو-زیہواتانیجو فیڈرل ہائی وے کے قریب حملہ کیا۔
ایک ویڈیو کانفرنس میں گوریرو کے تحقیقاتی محکمے کے ڈپٹی پراسیکیوٹر گیبریل الیجینڈرو ہرنینڈز مینڈوزا نے تصدیق کی کہ مرنے والوں میں دو پولیس سربراہان بھی شامل ہیں جن میں کویوکا ڈی بینیٹیز کے پبلک سیکیورٹی کے سیکریٹری الفریڈو الونسو لوپیز بھی شامل ہیں۔
نیشنل پولیس نے کویوکا ڈی بینیٹیز شہر میں اپنی موجودگی اور نگرانی کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔