میکسیکو سٹی (شِنہوا) میکسیکو کی ریاست گوریرو میں سمندری طوفان اوٹس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی جبکہ 36 افراد تا حال لاپتہ ہیں۔
ریاستی گورنر ایولین سالگاڈو نے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کو فون پر بتایا کہ یہ ابھی بھی ابتدائی اعداد و شمار ہیں۔
درجہ 5 کا سمندری طوفان اوٹس بدھ کے روز بحرالکاہل کے ساحلی علاقے گوریرو سے ٹکرا گیا جس نے خاص طور پر میکسیکو کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک، اکاپولکو کے سمندر کنارے واقع تفریحی مقام کو شدید نقصان پہنچایا۔
صدر لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ سرکاری فیڈرل الیکٹرسٹی کمیشن نے 10 ہزار میں سے 3 ہزار 211 بجلی کے کھمبوں کو بحال کردیا ہے جواکاپولکو کی بندرگاہ پر گرے تھے۔