• Dallas, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میکسیکومیں 7.7 شدت کا زلزلہ، 1 شہری ہلاکتازترین

September 20, 2022

میکسیکو سٹی(شِنہوا)میکسیکو کے وسط مغربی علاقے میں 7.7 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، 1985 اور 2017میں آنیوالے 2 سابقہ بڑے زلزلوں کی برسی کے موقع پر آنیوالے اس زلزلے سے کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بحری وزارت کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد کہا کہ ریاست مغربی کولمبیا کے ساحلی تفریحی مقام مانزانیلو میں ایک شاپنگ سینٹر کی دیوار گرنے سے 1 شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

صدر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 5 منٹ (11 بجکر 5 منٹ قبل از دوپہر پاکستانی وقت) پر آنیوالے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالی ریاستوں کے گورنروں سے رابطے میں تھے ، کولیما اور میشواکان کے ساتھ دارالحکومت میسکیو شہر کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

میکسیکو سٹی میں زلزلے کے بعد میکسیکن نیشنل گارڈ کے اہلکار زوکالو اسکوائر پر گشت کر رہےہیں۔(شِنہوا)

وفاقی کمیشن برائےبجلی(سی ای ایف) کے مطابق میکسیکو شہر ، ہمسایہ ریاست میشواکان ، کولیما اور خالیسکو میں 12 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے تھے اور ان میں سے 68 فیصد کی بجلی بحال کی جا چکی ہے۔

قومی زلزلہ پیما(ایس ایس این) نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.4 بتائی لیکن 2 گھنٹوں بعد اس کی شدت کو تبدیل کر کے 7.7 کر دیا۔

ایس ایس این کے مطابق زلزلے کا مرکز میشواکان میں کولکومن سے 63 کلومیٹر جنوب میں 15 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 20 منٹ (دوپہر 1 بجکر 20 منٹ پاکستانی وقت)  تک 168 آفٹر شاکس آچکے ہیں جن میں سب سے طاقتور آفٹر شاک کی شدت 5.3 تھی۔

میکسیکو شہر میں زلزلے کے بعد لوگ زوکالو اسکوائر پر جمع ہیں۔(شِنہوا)