بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر نے تائیوانی ہم وطنوں کو آنے والے موسم بہار کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے قومی تجدید کو فروغ دینے کی مہم میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔
بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں ترجمان چھین بن ہوا نے کہا کہ تائیوان کے ہم وطن اور کاروباری ادارے مین لینڈ پر اقتصادی اور سماجی ترقی میں شریک اور ان کا اس حوالے سے اہم کردار ہے۔ انہوں نے آبنائے پار تعلقات کی پرامن اور مربوط ترقی کو فروغ دینے اور ایک محافظ کے طور پر ان کے فعال کردار پر زور دیا۔
ترجمان نے کہا کہ مین لینڈ نے تائیوان کے کاروباری اداروں کے لیے کاروباری ماحول کو بہتربنایا ہے، یہاں سرمایہ کاری اور آپریشنز کو رواں رکھنے میں ان کے اعتماد کو فروغ دینے اور آبنائے کے دونوں جانب ہم وطنوں کے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپورکوشش کی ہے۔
ترجمان کے مطابق مین لینڈ میں تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ وہ خوشی سے بھرپور موسم بہار سے لطف اندوز ہو سکیں۔