• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مین لینڈ کوسٹ گارڈ کاکِن مین کے آس پاس قانون کے نفاذ کے لیے گشت درست اقدام ہے:چینی ترجمانتازترین

March 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ مین لینڈ کوسٹ گارڈ کی طرف سے قانون کے نفاذ کے لیے گشت درست اقدام ہے جو کِن مین کے آس پاس کے سمندر میں عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

ریاستی کونسل کے  تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھین بن ہوا نے کہا کہ  فروری میں ماہی گیروں کی کشتی کو پیش آنے والے مہلک واقعہ کے بعد سے، تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے متاثرین کے اہل خانہ کی طرف سے اٹھائی گئی جائز درخواستوں کو نظر انداز کیا ہے اور اندرونی تفتیشی طریقہ کار کے بہانے اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مین لینڈ ایسے اقدامات کو برداشت نہیں کرے گا جس سے مین لینڈ کے ماہی گیروں کی حفاظت کو نظر انداز کیا جائے اور دونوں طرف کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

ترجمان نے ڈی پی پی حکام پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اس مسئلے کا مناسب حل نکالیں، ترجمان نے مزید کہا کہ مین لینڈ مزید اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری  ڈی پی پی حکام پر ہوگی۔