بغداد(شِنہوا)عراق نے نیم خودمختار علاقے کردستان کے دارالحکومت اربیل پر ایرانی میزائل حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف باضابطہ شکایت پیش کی ہے۔ عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اپنے مستقل مشن کے ذریعے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے دو خطوط میں شکایت درج کرائی ہے۔ بیان کے مطابق وزارت کے خطوط میں زور دیا گیا ہے کہ وہ ایرانی جارحیت کو عراق کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عراقی عوام کی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی سمجھتاہے۔ عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے اربیل پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "جارحانہ اقدام" قرار دیا جس سے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔