• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مجرمانہ سزا صرف "تائیوان کی آزادی" کے سخت گیرعلیحدگی پسندوں کو سنائی گئی ہے:ترجمان مین لینڈتازترین

July 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہاہے کہ مین لینڈ کے عدالتی ضوابط کے تحت سنائی گئی سزائیں صرف"تائیوان کی آزادی" کے سخت گیر چند ایک علیحدگی پسندوں کو انکی علیحدگی کی کارروائیوں اور علیحدگی پر اکسانے کی وجہ سے دی گئی ہیں۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھین بِن ہوا نے گزشتہ روز کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام انتہائی ڈھٹائی کے  ساتھ "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسند ایجنڈے کو فروغ دیتے ہوئے ایک چین کے اصول کی بنیاد "1992 کے اتفاقِ رائے" کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور وہ  "تائیوان کی آزادی" کی اشتعال انگیز کوششوں میں بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ڈی پی پی حکام آبنائے تائیوان میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہیں۔

چھین نے واضح کیا کہ "تائیوان کی آزادی" کے سخت گیرعلیحدگی پسندوں کو ان کے علیحدگی پسندانہ جرائم اورعلیحدگی پر اکسانے پرسزا دینا قانون کے مطابق قومی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کاایک لازمی حصہ ہےاور یہ دنیا بھر کے تمام ممالک کے مشترکہ عمل کے عین مطابق ہے۔