مکاؤ (شِںہوا) مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں قومی خلائی کوششوں میں مکاؤ کو شامل کرنے میں تعاون اور اسے تسلیم کرنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
چائنہ انسان بردار خلائی ادارے نے منگل کو چین کے خلا بازوں کی چوتھی کھیپ کے لیے آٹھ خلا بازوں اور دو پے لوڈ ماہرین سمیت 10 امیدواروں کے انتخاب کا اعلان کیا تھا ۔ جس میں سے ایک پے لوڈ ماہر کا تعلق مکاؤ سے ہے۔
مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے اس سنگ میل کو ایک کامیابی قرار دیا ہے جو جو مکاؤ کے لئے ایک اعزاز کا درجہ رکھتا اور نوجوانوں کو حوصلہ افزائی کا ایک بھرپور پیغام دیتا ہے۔
مکاؤخصوصی انتظامی خطہ حکومت نے کہا ہے کہ یہ انتخاب مکاؤ میں ٹیکنالوجی اختراع میں مرکزی حکومت کے مضبوط عزم اور تعاون کی عکاسی کرتا ہے جس سے خطے کو خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔
مکاؤخصوصی انتظامی خطہ حکومت نے قومی پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگی، مرکزی حکومت اور متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے اور خلائی ٹیکنالوجی میں تبادلہ و تعاون گہرا کرنے کا اپنا عزم دہرایا ہے۔