مکاؤ(شِنہوا) مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے چین سے متعلق امریکی کانگریس کے ایگزیکٹو کمیشن کی ایک حالیہ رپورٹ میں بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ رپورٹ میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مکاؤ سے متعلق تازہ ترین جائزہ اور قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق قانون میں متعارف کردہ ترامیم کا حوالہ دیا گیا تھا۔
جولائی 2022 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق عالمی معاہدے کی شقوں کے نفاذ کا جائزہ لیا تھا۔
مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے نشاندہی کی کہ انسانی حقوق کونسل نے کچھ تجاویز پیش کیں، متعلقہ شعبوں میں قانون سازی اور پالیسی اقدامات کا خیرمقدم کیا اور وقتاََ فوقتاََ رپورٹ پر عملدرآمد کے لئے مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے وفد کے ساتھ تعمیری بات چیت کو سراہا۔
مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حال ہی میں جاری کردہ امریکی رپورٹ میں انسانی حقوق کونسل کے اختتامی مشاہدات پر ایک مخصوص نقطہ نظر اپنایا گیا ہے جس میں رپورٹ کے کچھ حصوں کا سیاق و سباق سے ہٹ کر حوالہ دیا گیا جسے توجہ نہیں مل سکی۔
مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے بھی امریکہ کی نام نہاد سالانہ رپورٹ کی سخت مخالفت کی ہے۔
کمشنر دفتر کے ترجمان نے کہا کہ مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ کے قومی سلامتی کے قانون میں ترمیم اور نفاذ سے قومی سلامتی کی ادارہ جاتی بنیاد مزید مستحکم ہوئی اور مکاؤ کے رہائشیوں کے جائز حقوق اور آزادیوں کو مضبوط تحفظ ملا جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ طریقوں کے مطابق ہے اور اسے معاشرے کے تمام شعبوں سے عمومی حمایت حاصل ہے۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ امریکہ اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور کرے اور فوری طور پر مکاؤ اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کردے۔