• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مخصوص فضائی راستہ چینی مین لینڈ اور تائیوان کے باشندوں کے مفادات کے عین مطابق ہے، ترجمانتازترین

February 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے کہاہے کہ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ مین لینڈ اور تائیوان کے درمیان مخصوص ایم 503فضائی سفر کا آغاز دونوں خطوں کے عوام کے  مشترکہ مفادات کےعین مطابق ہے۔

ریاستی کونسل  کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژوفینگ لیان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضائی راستے کے فعال ہونے کی تصدیق کی۔ اس سے قبل چین کی شہری ہوابازی کی انتظامیہ نے یکم فروری  کو اس فضائی راستے کےلیے  شمال سے جنوب تلافی کے اقدامات کو منسوخ کردیا تھا۔

ژوفینگ لیان نے کہا کہ ایک ماہ یا اس سے زائد عرصہ سے یہ فضائی راستہ محفوظ اور سہل انداز میں فعال ہے۔ روزانہ اوسطاً 65 پروازیں چلتی ہیں جو اس فضائی راستے  کے محفوط اور قابل اعتمادہونے کا  مکمل ثبوت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مخصوص فضائی راستہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف سے پروازوں کے آپریشن میں بہتری لانے اور آبنائے  کے آرپار اہلکاروں کے تبادلوں میں مزید سہولت کی  فراہمی کے لیے موزوں ہے۔

ژو کا کہنا تھا کہ مغرب سے مشرق کی طرف چلنے والے  فضائی راستے ایم  503 کے ڈبلیو  122 اورڈبلیو  123 روٹس کو آپس میں ملانے کےلیے کام جاری ہے اور کام مکمل ہونےکےبعد انہیں فعال کردیا جائےگا۔