کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا نے کہا ہے کہ وہ ہوا بازی کے شعبے میں چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تاکہ اس شعبے میں عالمی سپلائی چین میں بڑا کردار ادا کیا جا سکے۔
ملائیشیا کے نائب وزیر برائے سرمایہ کاری، تجارت و صنعت لیو چھن ٹونگ نے ملائیشیا-چین ایوی ایشن فورم 2024 میں اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ایرو اسپیس انڈسٹری نئے مواقع اور نئے محرکات لائے گی جس سے ملائیشیا فائدہ اٹھانے کی توقع رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا پہلے سے ہی ہوا بازی کے سازو سامان اور ہوائی جہازوں کے پرزہ جات کی تیاری میں قابل اعتبار اور بامعنی مقام رکھتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مزید تعاون کرتے ہوئےہم عالمی سپلائی چین کا ایک اہم حصہ بنیں گے۔
ملائیشیا-چین ایوی ایشن فورم میں ایک ایسے تعاون پر زوردیا جارہا ہے جو چینی مہارت اور ملائیشیا کی عالمی ایرو اسپیس انڈسٹری سپلائی چین کا ایک ناگزیر حصہ بننے کی خواہش کو اجاگر کرتا ہے۔