کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا نے چین کو تازہ ڈورین برآمد کرنا شروع کر دیا ہے۔ 40 ٹن پھل 3 مرحلوں میں بھیجا جائے جس کا آغاز گزشتہ روز سے ہوا ہے۔
ملائیشیا کے نائب وزیرزراعت اور تحفظ خوراک آرتھر جوزف کوروپ کوالالمپور انٹرنیشنل ائرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر اس ضمن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پہلی کھیپ 15 میٹرک ٹن پر مشتمل ہے ۔ 10 ٹن کی دوسری کھیپ اتوار بھیجی جائے گی جبکہ باقی تیسرے کھیپ میں بھیجا جائے گا۔
وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوکے سیو فوک نے تقریب میں کہا کہ تازہ ڈورین فضائی مال بردار سروس سے ژینگ ژو شین ژینگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے گا جو چین کا ایک بڑا مال برداری مرکز ہے۔
لوکے نے وضاحت کی کہ ژینگ ژو شین ژینگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد ٹرینوں ، ٹرکوں اور دیگر نقل و حمل کے ایک جامع ترسیل نیٹ ورک کے ذریعے تازہ ڈورین کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورے چین میں تقسیم کردیا جائے گا جس میں بیجنگ اور شنگھائی جیسے بڑے شہربھی شامل ہیں جو ہمارے تازہ ڈورین کے لئے اہم منڈیاں ہیں۔
ملائشیا نے 2019 سے چین کو منجمد شدہ ڈورین کی برآمد شروع کی تھی۔