• Frankfurt am Main, Germany
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں کسی قسم کا وبائی مرض نہیں پھیلا:چینی محکمہ صحتتازترین

June 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ کسی علاقے میں کسی قسم کے وبائی مرض یا صحت عامہ کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کی اطلاع نہیں ہے کیوں کہ عوام کے لیے طبی خدمات قدرتی  آفات کے باوجود بلاتعطل جاری ہیں۔

رواں موسم گرما میں ملک کے کئی علاقے شدید سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں مشرقی اور جنوبی صوبے ژے جیانگ، آنہوئی، فوجیان اور گوانگ ڈونگ شامل ہیں۔ مسلسل بارشوں سے سڑکوں اور عمارتوں  کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اب تک، تمام سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی طبی تیاریاں اور ردعمل کو موثر اور منظم انداز میں انجام دیا گیا ہے۔

مقامی سطح پر ہنگامی طبی ردعمل کی صلاحیتوں میں اضافے، آفات کی نگرانی اور پیشگی خبردار کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے اور طبی اداروں میں آفات کی روک تھام اور ان کے اثرات کو  تیزی سے کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی گئی ہیں۔