چھانگ شا (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تعلیمی ادارے کا مقصد نہ صرف طلباء کی ثقافتی کامیابی کا معیار بلند کرنا بلکہ ملک کی خدمت کرنے میں ان کی رہنمائی کرنا بھی ہے۔
چینی صدر شی نے یہ بات چین کے وسطی صوبے ہونان کے صدر مقام چھانگ شا کے معائنہ دورے میں ہونان فرسٹ نارمل یونیورسٹی کے کیمپس کے دورے میں کہی۔
صدر شی نے اس بارے میں معلومات حاصل کیں کہ کیسے ماؤ ژے دونگ اور پرانی نسل کے دیگر انقلابیوں نے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یونیورسٹی کی تاریخ اور تدریسی خصوصیات سے بھی آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے طلباء اورتدریسی عملےکے ارکان سے بھی بات چیت کی۔
چینی صدرشی نے اس بات پر زور دیا کہ چین خود کو ایک مضبوط ملک بنانے اور چینی جدیدیت میں پیشرفت سے قومی تجدید کی کوشش کررہا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ باصلاحیت طلباء کی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے انہیں معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔