اولان باتور(شِنہوا) منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔
منگل کو منگولیا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل مقامی وقت کے مطابق صبح7 بج کر 2 منٹ ( پاکستانی وقت صبح 4 بج کر 2 منٹ) کے قریب جنوبی ضلع خان اول میں 10 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایمرجنسی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے اس واقع میں چار بچوں سمیت ایک خاندان کے پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایمرجنسی ایجنسی سروس کے ایک کارکن سمیت دو دیگر افراد نے ایک مقامی ہسپتال میں دم توڑا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔