اولان باتور(شِنہوا) منگولیا کے وسطی علاقے میں برفانی طوفان کی وجہ سے 8 چرواہے ہلاک ہو گئے۔
ملک کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے پیر کو بتایا کہ اختتام ہفتہ پرملک کے بڑے حصوں میں آنے والے برفانی طوفان میں اپنے ریوڑ کی دیکھ بھال کرتے ہوئے وسطی صوبوں توو اور اوورکھنگائی میں ایک مرد ،چھ خواتین چرواہے اور ایک 12 سالہ لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
جمعہ کی شام سے برف باری اور طوفان کی وجہ سے شاہراہیں برف سے ڈھک گئی ہیں اورحد نگاہ کم ہوگئی ہے۔