اولان باتور(شِنہوا) منگولیا میں رواں موسم سرما کے دوران شدید سردی کے باعث ہلاک ہونے والے مویشیوں کی تعداد 39 لاکھ 25 ہزار 734 ہو گئی ہے۔
ریاستی ایمرجنسی کمیشن (ایس ای سی) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ملک کے 21 صوبوں میں، مشرقی سکھباتر شدید سردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جسے "دزود" کہا جاتا ہے، جہاں 11 لاکھ سے زیادہ مویشیوں کی موت ہوئی ہے۔
دزود منگولیا کی اصطلاح ہے جو شدید سردی کے موسم کو بیان کرنے کے لیے اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب بڑی تعداد میں مویشی برف کے باعث سردی کی شدت سے مر جاتے ہیں۔
منگولیا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں اس موسم سرما میں معمول سے کہیں زیادہ برف باری پڑی اور اس کا تقریباً 80 فیصد علاقہ اب تک برف سے ڈھکا ہوا ہے۔