• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

موجودہ سمندری صورتحال کا مناسب حل اولین ترجیح ہے: چینی وزیر خارجہتازترین

December 22, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے فلپائن کے سیکرٹری خارجہ اینریک اے منالو کے ساتھ فون پر بات چیت کی ،جس کے دوران چینی وزیر خارجہ نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ موجودہ سمندری صورتحال کےمناسب حل کو اولین ترجیح بنائے۔ کمیونسٹ  پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ،وزیرخارجہ وانگ نے کہا کہ اس وقت چی ن اور فلپائن کے تعلقات کو درپیش شدید مشکلات کی بنیادی وجہ یہ حقیقت ہے کہ فلپائن ن ے اپنا پالیسی موقف تبدیل کرلیاہے، وہ اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور اس نے سمندر میں مسلسل مشکلات کو ہوا دیتے ہوئے چین کے جائز اور قانونی حقوق کو پامال ک یا ہے۔    اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دو طرفہ تعلقات اب ایک دوراہے پر ہیں، ان کے مستقب ل کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، وانگ نے کہا کہ فلپائن کو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔  چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ غلط سمت میں آ بجائے، فلپائن کو جلد از جلد صحیح راستے پر واپس آنا چاہیے، موجودہ سمندر ی صورتحال کو اولین ترجیح دیتے ہوئے مناسب طریقے سے حل کرنا چاہیے ۔