• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

موسم بہارتہوارسے دنیا کو چین کی اقتصادی ترقی کو جاننے کا موقع ملا ہے، ترجمان وزارت خارجہتازترین

February 20, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ڈریگن سال کا موسم بہار تہوار دنیا کو چین کی اقتصادی ترقی سے متعلق امید کی کرن فراہم کرتا ہے، جبکہ تہوارکے دوران چین میں اندرون اور بیرون ملک سفر میں اضافہ ہوا ، زیادہ سے زیادہ چینی سیاح بیرون ملک گئے اور بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں نے چین کا رخ کیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈریگن سال کے حالیہ موسم بہار تہوار میں ثقافتی اور سیاحتی کھپت خاص کر اندرون و بیرون ملک سفر میں تیز ی سے اضافہ ہوا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اس بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چونکہ چین دوستوں کے ایک بڑے حلقے کے لئے ویزا فری پالیسی پر عمل درآمد کررہا ہے جس کی بدولت اندرون اور بیرون ملک سفر میں اضافہ ہوا ، زیادہ سے زیادہ چینی سیاح بیرون ملک جا رہے ہیں اور بڑی تعداد میں سیاحوں کی چین آمد ہوئی ہے جبکہ موسم بہار تہوارسے عالمی سیاحت کو عروج ملا۔

ماؤ نے کہا کہ ڈریگن سال کا موسم بہارتہواردنیا کو چین کی اقتصادی ترقی کے بارےمیں راہ فراہم کررہا ہے جس سے مارکیٹ توقعات اور اعتماد میں اضافہ ہوا اور  یہ 2024 کے لئے اچھی علامت ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق موسم بہار کی تعطیلات میں چین میں سیاحتی اخراجات 632.69 ارب یوآن تک پہنچ گئے جو 2019 میں ان تعطیلات کی نسبت 7.7 فیصد زائد ہے۔ تہوار کے دوران باکس آفس آمدنی 8.02 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو نئی  ریکارڈ سطح ہے۔

ماؤنے کہا کہ بیرون ملک بڑھتے سفر نے دنیا کو تعطیلات کی کھپت اور قمری نئے سال کی مبارک باد اور خوشی کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم بہارتہوار نے ترقی کی رفتار میں اضافہ کیا ہے ۔ چین سرحد پار سفر کی سہولت دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ اور چین کے فراہم کردہ مواقع میں شرکت کے لئے زیادہ سازگار حالات پیدا کرے گا۔