رباط(شِنہوا)مراکش میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق والوں کی تعداد بڑھ کر2 ہزار 497 ہو گئی ہے جبکہ 2 ہزار 467 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پیر کو مراکش کی وزارت داخلہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ پہاڑی علاقوں تک پہنچنے کے لیے ریسکیو اور ریلیف کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ وہاں تک جانے والی سڑکیں چٹانوں کے گرنے سے بند ہو گئیں تھیں۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کی آفات، ماحولیات اور بحرانوں کی ڈائریکٹر کیرولین ہولٹ نے کہا کہ حقیقت میں تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے لیے ایک بڑا چیلنج درپیش ہے جبکہ ان دور دراز علاقوں میں بھاری مشینری پہنچانا ترجیح ہے۔