رباط(شِنہوا)مراکش میں آنے والے شدید زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 632 ہو گئی ہے۔
ملک کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز تازہ ترین اطلاعات میں بتایا کہ زلزلے سے اب تک 329 افرادزخمی ہوئے ہیں جن میں 51 کی حالت تشویشناک ہے۔
مراکش میں جمعہ کی رات 11 بج کر 11 منٹ(پاکستانی وقت ہفتہ رات 3 بج کر11 منٹ)پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مراکش سے 70 کلومیٹر جنوب مغرب میں 18.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔