بیجنگ (شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے مشیروں اور چائنہ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ فارکلچراینڈ ہسٹری کےمحققین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے منفرد کردار کو مکمل طریقے سے نبھاتے ہوئے پارٹی اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی نے یہ بات نئے مقرر کردہ مشیروں اور محققین کو سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے بعد ایک تقریر میں کہی۔
لی نے کہا کہ طریقہ کار وضع کرنے کے بعد مشیروں اور محققین نے 70 برس سے زیادہ عرصے سے پارٹی اور ملکی مقصد میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم لی نے مشیروں اور محققین پر زور دیا کہ وہ گہری تحقیق کریں، معیشت کی حقیقی صورتحال کو سمجھیں، اور حکومتی کام کے لئے اپنی بصیرت پیش کریں۔
انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ روایتی چینی ثقافت کو آگے بڑھائیں، ثقافتی شاہکار تخلیق کریں اور تہذیبوں میں تبادلے و باہمی تعلیم کو فروغ دیں۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ مشیر اور محققین وسیع پیمانے پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور ملکی ترقی کے لئے مزید قوت یکجا کرنے میں پل کا کردار ادا کریں گے۔