بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے میں کیوبا کی پارٹی اور حکومت سے بھرپور تعاون کررہا ہے اور موجودہ مشکلات پر قابو پانے کے لئے اس کی مدد جاری رکھے گا۔
ترجمان لین جیان یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں کیوبا کے شہرسان تیاگو میں خوراک اور بجلی کی قلت کے خلاف احتجاج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ مغربی میڈیا کے مطابق یہ احتجاج گزشتہ روز شروع ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چین نے متعلقہ رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ چین ،کیوبا کے عوام کی زندگیاں بہتر بنانے اور استحکام کو برقراررکھنے میں کیوبا کی پارٹی اور حکومت کےساتھ بھرپور تعاون اور کیوبا کے اندرونی امور میں بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
لین جیان نے کہا کہ کیوبا کے اچھے دوست، اچھے کامریڈ اور اچھے بھائی کی حیثیت سے چین موجودہ مشکلات پر قابو پانے کے لیے کیوبا کی مدد جاری رکھے گا۔
ترجمان نے کہا کہ وہ اس بات کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں کیوبا کے خلاف عرصہ دراز سے جاری امریکی ناکہ بندی سے کیوبا کی قومی ترقی اور عوام کی زندگیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہےکہ وہ کیوبا پرعائد اپنی ناکہ بندی اور پابندیاں فوری طور پر ختم کرتے ہوئے مداخلت کی تمام کوششیں ترک کردے۔