• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مشکلات سے نمٹنے کے لیے پالیسی کے حوالے سے کافی گنجائش موجود ہے: پیپلز بینک آف چائنہتازترین

September 20, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ توقع سے زیادہ چیلنجز اور تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے پاس پالیسی کے حوالے سے کافی گنجائش موجود ہے۔

 پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی  او سی) کے سینئر اہلکارژو لان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی بینک ایک اہدافی طریقے سے مستعد مالیاتی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھے گا اور کاؤنٹر سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ اور پالیسی ریزرو کو مضبوط بنائے گا۔

ژو نے کہا کہ مرکزی بینک لیکویڈیٹی کو معقول اورکافی سطح پر رکھنے کے لیے پالیسی ٹولز کا استعمال اور حقیقی معیشت کے مالیاتی اخراجات کو نیچے کی طرف لائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسچینج ریٹ کے اوور شوٹ کرنے کے خطرے سے بچنے اور مقامی حکومتوں کے قرضوں کے خطرات کو کم کرنے میں مالیاتی اداروں کی رہنمائی کی جائے گی۔

یوآن کی شرح مبادلہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اہلکارنے کہا کہ اگرچہ جولائی کے وسط سے ڈالر کے انڈیکس میں اضافے کے بعد یوآن کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ہوئی ہے، لیکن چینی کرنسی نے دیگر غیر ڈالر کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی طاقت برقرار رکھی ہے۔