ڈھاکہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی بنگلہ دیش میں سیلاب سے 20 لاکھ سے زیادہ بچے خطرے سے دوچار ہیں۔ یونیسف نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ مجموعی طور پر، مشرقی بنگلہ دیش میں 34 سالوں میں آںے والے بدترین سیلاب سے 56لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
مون سون کی غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے جنوب مشرق میں بہنے والے بڑے دریاوں میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے 52 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
چٹوگرام اور سلہٹ کے علاقوں میں دریاوں کے سیلابی پانی سے گھر، گلیاں اور کھیت زیر آب آنے سے 5لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔