نان ننگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے مشرقی تیمورکے وزیر امور خارجہ اور تعاون بینڈیٹو ڈوس سانتوس فریئٹس سے چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود مختار علاقے میں ملاقات کے دوران بات چیت کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ چین اور مشرقی تیمور نے گزشتہ ستمبر میں اپنے تعلقات کو ایک جامع سٹریٹجک شراکت داری تک بڑھایا ہے جس سے دوطرفہ تعلقات میں تاریخی پیشرفت ہوئی ۔
وانگ نے کہا کہ دونوں فریقین باہمی اعتماد اور فائدہ مند تعاون کی اپنی روایت آگے بڑھائیں، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کریں اور اپنی جامع سٹریٹجک شراکت داری مسلسل بہتر بنائیں۔
وانگ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین ہمیشہ ترقی پذیر دنیا کا رکن رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ترقی مشرقی تیمور سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کو مدد اور مواقع فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین، مشرقی تیمور کے ساتھ زرعی تعاون ورکنگ گروپ قائم کرنے، ذیلی قومی تبادلے وسیع کرنے ، مشرقی تیمور میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں حصہ لیے، اہلکاروں کے تبادلوں میں وسعت اور ثقافت، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، سیاحت اور کھیلوں جیسے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کو تیار ہے۔
اس موقع پربینڈیٹو ڈوس سانتوس فریئٹس نے کہا کہ مشرقی تیمور۔ چین دوطرفہ تعلقات ہمیشہ باہمی اعتماد اور باہمی فائدے کی بنیاد پر استوار رہے ہیں۔ مشرقی تیمور ایک چین اصول پر سختی سے قائم ہے اور چین کے ساتھ دوستانہ تعاون مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی تیمور قومی آزادی، معاشی اور سماجی ترقی کے حصول اور قومی استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں میں تعاون پر چینی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ گزار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرقی تیمور، چین سے اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت مزید منصوبوں پر عمل درآمد میں پیشرفت کے لیے کام کرنے کے خواہشمند ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری کی زیادہ سے زیادہ ترقی سمیٹنا ہے۔