بنکاک(شِہنوا)چائنیز سٹڈی سنٹر نے تھا ئی لینڈ کی چولالونگ کورن یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ایشین سٹڈی میں مشترکہ مستقبل پر مبنی چین تھائی لینڈ کمیونٹی کی تعمیر کے متعلق ایک رپورٹ جاری کر دی ہے۔
مشترکہ مستقبل پر مبنی چینا تھائی لینڈ کمیونٹی کی تعمیر اور اسکے چین تھائی لینڈ تعلقات پر اثرات(انگریزی ایڈیشن ) کے عنوان سے یہ رپورٹ تبادلہ خیال کیلئے ماہرین اور سکالر کے خصوصی عوامی فورم کے موقع پر جاری کی گئی ۔
اس رپورٹ میں چین تھائی لینڈ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے اور یہ چین تھائی لینڈ تعلقات کے متعدد طو ل و عرض کا جائزہ پیش کرتی ہے جس میں سیاست،معیشت،سماجی ثقافت،تعلیم،سائنس اور ٹیکنالوجی شامل ہیں اوریہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
چولالونگ کورن یونیورسٹی کونسل کے چیئرمین اور تھائی لینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سرکیرت ستھیراتائی نے کہا کہ تھائی لینڈ اور چین طویل عرصے سے اچھے برے وقت میں اکٹھے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ آبادی ،ماحولیاتی تبدیلی ،جغرافیائی سیاسی بحران جیسے مشترکہ چیلنجیز کے تناظر میں دونوں ممالک کو تعاون مزید مضبط بنانا چاہیے،باہمی فاہدہ اور جیت کے نقطہ نظر پر کاربند رہنا چا ہیے اور تزویراتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔
تھائی لینڈ میں چین کے سفیر ہان ژی چھیانگ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ چین اور تھائی لینڈ باہمی فاہدہ مند تعاون پر مبنی شراکت دار اور پڑوسی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مستقبل پر مبنی چین تھائی لینڈ کمیونٹی کی تعمیر وقت کے رجحان اور عوام کی خواہش کے مطابق ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ باہمی سیاسی اعتماد کو بڑھائیں،مشترکہ خوشحالی حاصل کریں،دوستانہ تعلقات کو مضبوط کریں اور عالمی اورعلاقائی امن اور ترقی کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں۔
فورم کا انعقاد تھائی لینڈ میں چینی سفارتخانے، چولالونگ کورن یونیورسٹی اوراس کے چائنیز اسٹڈیز سینٹر نے مشترکہ طور پرکیا۔