اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ مسلح تنازعات کے خاتمہ سے ہی عام شہریوں کا بہترین تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے کہا کہ اگرچہ مسلح تنازعات میں جان بچانا ایک عظیم مقصد ہے، لیکن یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ جب تک تنازعات ختم نہیں ہوتے، شہریوں کی زندگیاں مسلسل خطرے میں رہیں گی۔
مسلح تصادم میں شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ اس کے ساتھ یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں سات ماہ سے زیادہ سے جاری جنگ میں لاتعداد شہری مارے جاچکے ہیں اور انسانی تباہی ہوئی۔ سلامتی کونسل کی فوری ترجیح فوری اور جامع جنگ بندی ہونی چاہیےاور اس مقصد کے لیے، کونسل کو مزید اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دینا چاہیے کہ وہ فوری طور پر فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینے کا عمل روکے اور رفح پر اپنے فوجی حملوں کوبند کرے۔