• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مسلسل کوششوں سے صاف وشفاف ہوا پر مشتمل آسمان قائم ودائم رہے گا،چینی صدر کاعزمتازترین

March 10, 2024

بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں مارچ کے ایک عام دن صدر شی جن پھنگ قومی سیاسی مشیروں سے بھرے ایک کمرے میں داخل ہوئے اور ملکی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے والے اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کی ایک دہائی پرانی روایت کو جاری رکھا۔ رواں سال کا موضوع ہوا کا معیار تھا۔

چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے جاری سالانہ اجلاس کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے رواں ہفتے مشترکہ گروپ اجلاس کے دوران اس حوالے سے دو داستانیں شیئر کیں۔

ماحولیات اور وسائل کے ایک سیاسی مشیر کی حیاتیاتی اور ماحولیاتی حکمرانی کی کامیابیوں پر دی گئی بریفنگ میں چینی صدر شی نے نشاندہی کی کہ چین نے 2012 میں 18 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے ماحولیاتی تحفظ پر تیزی سے پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے اپنے بچپن کے دوران بیجنگ میں اکثر آنے والے ریت کے طوفانوں کا تذکرہ کیا جہاں اگر کھڑکیوں کو ایک دن کے لئے کھلا چھوڑ دیا جاتا تو فرش پردھول کی ایک تہہ جم جاتی تھی۔ ان دھول سے بھرے دنوں کی بات کرتے ہوئے صدر شی نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ اس وقت یہ "پی ایم "2.5 نہیں بلکہ" پی ایم 250" تھا۔ جس پر وہاں موجود افراد نے قہقہے لگائے۔

چینی صدر شی نے سیاسی مشیروں کے ساتھ گفتگو میں "ایپیک بلیو" اصطلاح کا تذکرہ بھی کیا جو2014 میں چین میں منعقدہ ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک) کے سربراہ اجلاس کے دوران بیجنگ میں صاف آسمان کو بیان کرنے کے لیے استعمال کی گئی تھی۔

صدر شی نے نومبر 2014 ء میں دورہ کرنے والے ایپک رہنماؤں سے خطاب میں "ایپیک بلیو" کو عارضی قرار دینے کی آراءکا جواب دیتے ہوئے اس امید اور عزم کا اظہار کیا تھا کہ مسلسل کوششوں سے "ایپیک بلیو" قائم ودائم رہے گا۔

2023 کے تقریباً 90 فیصد دنوں میں دارالحکومت بیجنگ میں  ہوا کے بہترین معیار دیکھا گیا جبکہ اس کے علاوہ 2013 کے مقابلے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کی سالانہ اوسط مقدار میں پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔

2013 اور 2022 کے درمیان عام طور پر چینی شہروں میں ہوا کا معیار نمایاں طور پر بہتر ہوا، 2022 میں 86.5 فیصد دنوں میں  بہترین ہوا کا معیار ریکارڈ کیا گیا جس میں 20.8 فیصد  کا اضافہ ہوا۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے مشترکہ گروپ اجلاس کے دوران ماحولیاتی تحفظ میں اٹھائے گئے بڑھتے ہوئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "ہم 'پی ایم 250' سے لڑکر اب پی ایم 2.5 کو فتح کرنے کی طرف بڑھے تھے اور اب پی ایم 2.5 کا مسئلہ تقریباً حل ہو چکا ہے"۔

شی جن پھنگ نے سیاسی مشیروں سے کہا کہ  ''جب تک ہم ترقی کے لیے کوشاں ہیں تب تک ہمیں پرعزم رہنا چاہیے اورصرف تنقید کرنے اور انگلیاں اٹھانے کے بجائے ہمیں حقیقی قدم اٹھاتے ہوئے کام پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔"