بیجنگ(شِنہوا)چین نے بادلوں میں برقی چارجزکے استعمال (کلاوڈ سیڈنگ)کے ذریعے مصنوعی بارش برسانےاور موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال ہونے والے ہوائی جہازایم اے-60کا ایک نیا ورژن تیار کیا ہے جوموسمیاتی مشنز کوبہتر طریقے سے انجام دے سکتاہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (ایوک) کے مطابق ایم اے-60 ہوائی جہازکی اے-کنفیگریشن قسم نے حال ہی میں پرواز کی اہلیت کا فلائٹ ٹیسٹ مکمل کیا۔
ایوک نے بتایا کہ قومی موسمیاتی ادارے کے تقاضوں کے مطابق ماحول میں مضرگیسوں،کیمیائی اور حیاتیاتی عناصرکی نشاندہی کے لیے چینی ساختہ آلات کواس جہاز میں نصب کیا گیا ہے۔
کارکردگی کی توثیق اور ڈویلپمنٹ فلائٹ ٹیسٹ اورپرواز کی اہلیت کے ٹیسٹ رواں سال اپریل کے آخر میں جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر سوئی ننگ کے ہوائی اڈے پر شروع کیے گئے تھے۔