قاہرہ (شِنہوا) مصر کی جیوشی آٹوموٹو انڈسٹری کے وائس چیئرمین خالد جیوشی نے کہا کہ مصر کی آٹو مارکیٹ میں چینی کاروں کا مستقبل بہت روشن ہے جس کا انحصار بنیادی طور پر چینی کاروں اور بسوں پر ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں جیوشی بتایا کہ مصر میں چینی کاروں میں سب سے نمایاں خصوصیت اس کا معیار بہتر ہونا ہے اس کے علاوہ ان کی قیمتیں بھی نہایت مناسب ہیں۔
مصری آٹو بزنس مین کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی 7 برس سے کئی چینی شراکت داروں کے ساتھ کام کررہی ہے جن میں یوٹونگ، ژونگ ٹونگ اور دیگر شامل ہیں یہ کمپنیاں مصر میں اپنی بسیں تیار بھی کررہی ہیں۔
جیوشی نے کہا کہ چینی کاروں کا معیاراعلیٰ ہے اور مصری مارکیٹ میں ان کے ایجنٹ اور سروس سینٹر مضبوط ہیں مصری صارفین نے حالیہ برسوں میں چینی کاروں کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
جیوشی نے نشاندہی کی کہ مصری مارکیٹ میں چینی کاروں کو معروف مقامی ایجنٹس جیسے ایم جی کے منصور آٹوموٹو اور گیلی کے لئے ابوغائل موٹرز نے مستحکم مارکیٹ فراہم کی ہے۔
مصری آٹو بزنس مین نے شِنہوا بتایا کہ وہ مصر میں چینی کاروں کا مستقبل روشن دیکھ رہے ہیں۔