قاہرہ(شِنہوا) مصر میں چینی سفارت خانےاور چینی چیمبر آف کامرس نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران ضرورت مند مصریوں کے لیے کھانے کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا۔
منتظمین کے مطابق خیراتی تنظیموں کے ذریعے مصر کی آٹھ گورنریٹس کے رہائشیوں میں کھانے کی اشیاء پر مشتمل کل 8 ہزار تھیلے بطورعطیہ تقسیم کئے گئے۔
مصر میں چین کے سفیر لیاؤ لی چھیانگ قاہرہ میں ایک خیراتی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ـ(شِنہوا)
قاہرہ میں کھانے کی اشیاء پر مشتمل تھیلے تقسیم کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے دوران، مصر میں چین کے سفیر لیاؤلی چھیانگ نے کہا کہ چینی چیریٹی ایونٹ جسے "چینی-مصری شانہ بشانہ" کا نام دیا گیا ہے، مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے "شانہ بشانہ " اقدامات کاتسلسل ہے جس کا مقصد شہریوں پر مہنگائی اور توانائی اور خوراک کی بلند قیمتوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔
لیاؤ نے کہا کہ یہ تقریب چینی عوام کی مصری عوام کے لیے نیک خواہشات اور دوستی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور مصر کے تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی عملی تعاون سے دونوں عوام کو مزید فائدہ پہنچے گا۔