بیجنگ (شِنہوا)چین کے اعلیٰ عوامی استغاثہ(ایس پی پی) نے کہا ہے کہ نابالغ افراد پرسنگین جرائم کےالزام کواگر نظرثانی اورمنظوری کے طریقہ کارمیں قانونی چارہ جوئی کے قابل سمجھا جاتا ہے تو فوجداری قانون کے مطابق انہیں قصوروار ٹھہرانے کے لیے تفتیش کی جائے گی۔
ایس پی پی کے مطابق، ایس پی پی کے پروکیوریٹر جنرل ینگ یونگ نے نچلی سطح کی تحقیقات اور مطالعاتی دورے کے دوران نابالغ افراد سے متعلقہ جرائم کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نابالغ افراد کی طرف سے سرزد ہونے والے جان بوجھ کرقتل اور جان بوجھ کر چوٹ لگانے جس کے نتیجے میں موت واقع ہوجاتی ہے جیسے سنگین جرائم اگر نظرثانی اور منظوری کے طریقہ کار کے نتیجے میں قانونی چارہ جوئی کے معیار پر پورا اترتے ہیں، تو قانون کے مطابق ملزم کو قصوروار ٹھہرانے کے لیے تفتیش کی جائے گی۔