لاگوس (شِنہوا) نائیجریا کے ایک اقتصادی مرکز میں ایک زیرتعمیرعمارت گرنے سے کم سے کم 6 افراد پھنس گئے۔
قومی ہنگامی انتظامات ایجنسی کے شمال مغربی خطے میں زونل رابطہ کار ابراہیم فرین لوئے نے شِنہوا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ لاگوس کی اوبا ادویو انیرو سڑک پر ایک زیرتعمیر عمارت مقامی وقت کے مطابق اتوار کے روز قبل از سحر 3 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے) گری جس میں کم سے کم 6 افراد پھنس گئے۔
فرین لوئے نے مزید بتایا کہ تلاش اوربچاؤ کا ہنگامی کام جاری ہے۔ عمارت گرنے کی وجہ کا فی الحال علم نہیں ہوسکا ، تا ہم اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
نائجیریا میں عمارتوں کے گرنے کے واقعات عام ہیں، اورمقامی ماہرین اس کی وجہ بوسیدہ ڈھانچے، عمارتوں کی منصوبہ بندی اور ضابطوں پر عمل نہ ہونا اور تعمیرات میں غیرمعیاری مواد کے استعمال کو قرار دیتے ہیں۔