• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نائجیریا: انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں192 مشتبہ دہشت گرد ہلاکتازترین

April 19, 2024

ابوجا(شِنہوا) نائجیریا کی سیکورٹی فورسز نےگزشتہ ہفتے کے دوران انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تین اہم کمانڈروں سمیت کم از کم 192 مشتبہ دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔

فوجی ترجمان ایڈورڈ بوبا نے دارالحکومت ابوجا میں صحافیوں کو بتایا کہ فوجی کارروائیوں کے دوران  تقریباً 341 دیگر مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار اور 62 یرغمالیوں کوآزاد کرایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں اسلامک اسٹیٹ کے مغربی افریقی صوبے (آئی ایس ڈبلیو اے پی) کے 122 ارکان اور ان کے خاندانوں نے آپریشن کے دوران ہتھیار ڈال دیے۔    ترجمان کے مطابق  فضائی افواج  نے چاڈ جھیل کے کنارے واقع کولررام گاؤں میں آئی ایس ڈبلیو اے پی  کے جنگجوؤں کے مشتبہ ٹھکانوں اوران کے فوڈ پروسیسنگ یونٹ سمیت ایک لاجسٹکس مرکز پر فضائی حملے کیے۔