• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا اور اسپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روٹیشن مشن روانہ کردیاتازترین

March 04, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا اور اسپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کو تبدیل کرنے کے لیے نیا روٹیشن مشن روانہ کیا ہے۔

کریو-8 کے کوڈ نیم کے ساتھ یہ کمپنی کا خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ کیا گیاآٹھواں کمرشل روٹیشن مشن ہے۔

ناسا کے مطابق  اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی رات8بج کر53 منٹ پرریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹرسے ڈریگن خلائی جہاز میں سوار عملے کولے کر روانہ ہوا۔

راکٹ کے بلند ہونے کے کچھ دیر بعد اسپیس ایکس نےمین انجن کٹ آف اور راکٹ کی پہلی منزل کے علیحدہ ہونے کی تصدیق کی جس کے بعد ڈریگن خلائی جہازراکٹ کی دوسری منزل سے الگ ہونے کے بعد خلائی اسٹیشن کی طرف بڑھنا شروع ہوا ۔

خلائی جہاز منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1بجےخلائی اسٹیشن سے خودکارطور سے منسلک ہوجائے گا۔

کریو- 8 مشن میں ناسا کے خلاباز میتھیو ڈومینک، مائیکل بیراٹ اور جینیٹ ایپس کے ساتھ روس کی خلائی کارپوریشن روسکوسموس کے الیگزینڈر گریبینکن شامل ہیں۔