لاس اینجلس (شہِنوا) امریکی خلائی تحقیقی اداررہ ناسا اور بوئنگ اگلے پیر کوآزمائشی عملہ بردار خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس)کی جانب روانہ کریں گے۔
یہ ناسا کے کمرشل کریو پروگرام کے تحت بوئنگ کے اسٹار لائنر خلائی جہاز کا پہلا عملہ بردار مشن ہو گا۔
خلائی جہاز یونائیٹڈ لانچ الائنس اٹلس وی راکٹ اگلے پیر یعنی 6 مئی کو فلوریڈا میں کیپ کینویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے رات 10 بج کر 34 منٹ پر روانہ ہوگا۔
فلائٹ ٹیسٹ ناسا کے خلابازوں بوچ ولیمور اورسنی ولیمزکو تقریباً ایک ہفتے تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر لے جائے گا تاکہ سٹار لائنر خلائی جہاز اور اس کے ماتحت نظام کی مکمل آزمائش کی جا سکے اورجس کے بعد ناسا ایجنسی کے کمرشل کریو پروگرام کے لیے مدار میں گردش کرنے والی لیبارٹری کے لیے نقل و حمل کے نظام کی بھی تصدیق کرے گا۔