لاس اینجلس (شِنہوا) ناسا اور بوئنگ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے اسٹار لائنر خلائی جہاز کے عملہ بردار پہلے مشن کی روانگی روک دی۔اس خلائی جہاز کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے اسپیس لانچ کمپلیکس-41 سے گزشتہ روز دوپہر 12 بجکر 25 منٹ (مشرقی وقت) پر یونائیٹڈ لانچ الائنس (یو ایل اے) اٹلس 5 راکٹ کے ذریعے روانہ ہونا تھا۔
تقریبا 3 منٹ 50 سیکنڈ قبل یو ایل اے لانچ ٹیم کو اس کی روانگی روکنے کا حکم دیا گیا۔
ناسا نے بتایا کہ زمینی لانچ سیکوئنسر میں خودکار روکاوٹ کی وجہ سے ٹیموں کو اس کی روانگی روکنا پڑی۔
ناسا نے خلائی مشن کی آئندہ روانگی کے وقت سے معتلق فی الحال کچھ نہیں بتایا ہے۔
ناسا کے مطابق اس خلائی مشن سے ناسا کے خلابازبچ ولمور اور سنی ولیمز بین الاقوامی خلائی مرکز جائیں گے اور تقریبا ایک ہفتے تک وہاں پر قیام کرکے اسٹار لائنر خلائی جہاز اور اس کے ذیلی نظاموں کی جانچ پڑتال کریں گے جس سے قبل کمرشل کریو پروگرام کی زیرگردش لیبارٹری کے گردشی مشنز کے لئے نقل و حمل کے نظام کی توثیق کی جائے گی۔
قبل ازیں یہ خلائی جہاز 6 مئی کو روانہ ہونا تھا تاہم اس وقت بھی تکنیکی مسائل کے سبب یہ روانگی روک دی گئی تھی۔