بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں تین روز تک جاری رہنے والے ایک سیمینار میں تقریباً 40 ماہرین اور اسکالرز نے نئے دور میں چینی مطالعہ میں ترقی کی رفتار تیز کرنے پر گفتگو کی ہے۔
سیمینار کا موضوع چینی ثقافتی خصوصیات اجاگر کرنے اور نئے دور میں چینی مطالعات کی ترقی کو تیز کرنا تھا۔
سیمینارمیں مقامی علم کی عالمی اہمیت سے لیکر ثقافتی سافٹ پاور میں اضافے تک مختلف موضوعات کا احاطہ کرتے ہوئے ان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس بحث و مباحثہ میں تبت بارے تاریخی اور معاصر خصوصیات کے ساتھ ساتھ قدیم چین کی چھی اور لو ریاستوں اور آج کے صوبہ شان ڈونگ کی چھی لو ثقافت یا روایتی ثقافت کی تاریخی ترقی اور معاصر اقدار پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
سیمینار نے تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیز کے ماہرین اور اسکالرز کو اپنے وسیع علاقائی مطالعات پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جو نئے دور میں چین کے مطالعات کی تیز تر ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں۔
سیمینار کی میزبانی چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے سینٹر فار کلچرل ڈیویلپمنٹ اینڈ پروموشن کی۔
سیمینار کے شرکاء نے تسلیم کیا کہ مقامی مطالعات نئے دور میں چین کے مطالعہ کا ایک حصہ ہے اور یہ چینی مطالعہ کی ترقی میں بڑے پیمانے پرمواد مہیا کرتے ہیں۔ یہ رائے عام ہے کہ چینی ثقافت نے نئے دور میں چینی مطالعہ کی بھرپور ترقی میں نئی توانائی اور رفتار کے ذرائع مہیا کئے ہیں۔