• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نئی امریکی پابندیاں یوکرین کے لیے مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا اشارہ ہے:روسی سفیرتازترین

April 13, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس نے کہا ہے کہ اس کے خلاف نئی امریکی پابندیوں سے یوکرین کو مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا اشارہ دیا گیا ہے۔

 امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ نئی پابندیاں کیف کے لیے واضح اشارہ ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات میں شامل نہ ہو چاہے اسے اگلے مورچوں پرجانی نقصان ہی کیوں نہ اٹھاناپڑے۔

امریکی حکام نے گزشتہ روز روس سے ایلومینیم، کاپر اور نکل کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی،امریکہ اوربرطانیہ نے گلوبل میٹل ایکسچینجزاور اووردی کاؤنٹر ڈیریویٹیو معاہدوں میں روسی ایلومینیم،تانبے اورنکل کے استعمال کو بھی محدود کردیاہے۔ پابندیوں کے باعث لندن میٹل ایکسچینج اورشکاگو مرکنٹائل ایکسچینج روسی ایلومینیم، تانبے اور نکل کے سودے نہیں کرسکیں گے۔