• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نئی معیاری پیداواری قوتیں چین سمیت عالمی ترقی تقویت دیں گی، چینی سفیرتازترین

April 08, 2024

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفیر شئے فینگ نے  کہا ہے کہ نئی معیار کی پیداواری قوتیں نہ صرف چین میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو تقویت دیں گی بلکہ عالمی پائیدار ترقی کو بھی متحرک کریں گے۔ 

امریکی خبر رساں ادارےنیوزویک کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے نئے ابھرتے معاشی تصور کی وضاحت کرتے ہوئے  کہا کہ  اس سے مراد اختراع اور اصلاحات پر مبنی جدید پیداواری قوتیں ہیں جو مجموعی عوامل کی پیداواری صلاحیتوں میں پیشرفت کرکے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں مقامی طلب بڑھانے کی کوشش کی ہے جس میں نئی معیار کی پیداواری قوتیں ایک محرک کے طور پر کام کریں گی جو چین کی انتہائی بڑی منڈی کی توانائی اور صلاحیتیں مزید ابھاریں گی۔ روایتی صنعتوں کی اپ گریڈیشن اور نئی صنعتوں کا فروغ چین کی ترقی کو مزید تقویت دے گا اور بڑی سرمایہ کاری اور کھپت پیدا ہوگی۔

چینی سفیر نے کہا کہ اعلیٰ معیار پر وسیع پیمانے پر کھلا پن نئی معیاری پیداواری قوتوں کی نشوونما کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اعلیٰ معیار کا کھلا پن وہ راستہ ہے جو چین کو زیادہ سے زیادہ ترقی کے لیے اختیار کرنا چاہیے اور اس سے دنیا کو بھی فوائد ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی مسلسل پھیلتی اور ترقی کرتی انتہائی بڑی منڈی اس کی اپنی ترقی میں ایک ٹھوس بنیاد اور ممالک کے درمیان باہمی مفید تعاون کا ایک تاریخی موقع ہے۔

چینی سفیر شئے نے کہا کہ چونکہ نئی معیار کی پیداواری قوتیں تیزی سے تشکیل پارہی ہیں اور زیادہ سازگار اقدامات کئے جارہے ہیں اسلئے امریکہ اور دیگر ممالک کے نظریہ کے حامی سرمایہ کار چین کے بے مثال مواقع سے استفادہ کرنے کے لئے مقابلہ کررہے ہیں۔