• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نئی معیاری پیداواری قوتوں کو فروغ دینے کی چینی کوششوں سے عالمی ترقی میں مدد ملے گی،اقتصادی ماہرینتازترین

June 24, 2024

 بیجنگ(شِنہوا)مالیاتی ماہرین اورمتعلقہ حکام نے کہا ہے نئی معیاری پیداواری قوتوں کو فروغ دینے کے لیے چین کی جاری کوششیں عالمی ترقی میں نئی قوت ڈالیں گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار چائنا اکنامک راؤنڈ ٹیبل کے تازہ نشست کے دوران کیا جو ایک آل میڈیا ٹاک پلیٹ فارم  ہے جس کی میزبانی شِنہوا نیوز ایجنسی نے کی۔

مہمان مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ ترقیاتی حکمت عملی نہ صرف جدت پر مبنی ترقی کے خواہاں عالمی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع پیدا کرے گی بلکہ دنیا کے لیے ایک زیادہ خوشحال اور پائیدار مستقبل بھی یقینی بنائے گی۔

سب سے پہلے 2023 میں متعارف کرا ئی گئی  نئی معیاری پیداواری قوتیں روایتی اقتصادی ترقی کے موڈ اور پیداواری ترقی کے راستوں سے آزاد ہونے والی جدید پیداواری صلاحیت کا حوالہ دیتی ہیں۔ اس میں ہائی ٹیک، اعلی کارکردگی اور اعلیٰ معیار کی خصوصیات ہیں۔

چھیان ہائی اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ جن شیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ عالمی سرمایہ کار نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی سے پیدا ہونے والے مواقع کے ایک نئے دور سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ چھیان ہائی  جنوبی اقتصادی پاور ہاؤس شین زین میں ایک جدید سروس انڈسٹری کے مظاہرے کا زون ہے۔

وانگ نے کہا کہ  چین دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے، نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی مارکیٹ کی طلب پیدا کرتی رہے گی  جو عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو راغب  کرر ہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار  کے مطابق نئے کاروباری مواقعوں پر نظر رکھتے ہوئے  غیر ملکی کمپنیوں نے چھیان ہائی  میں 40 ارب  امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ  نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی عالمی سرمایہ کاروں کو تکنیکی انقلاب کے ساتھ ساتھ عالمگیریت کے تازہ ترین دور میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

فرانسیسی کثیرالقومی  کمپنی  شنائیڈر الیکٹرک نے 2023 میں چین بھر میں ڈیجیٹل پاور، آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے کئی تحقیقی اور ترقیاتی مراکز قائم کیے ہیں۔

شنائیڈر الیکٹرک کی ایگزیکٹو نائب صدر باربرا فری نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا چینی مارکیٹ کی اہمیت میرے نقطہ نظر سے  تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ 

انہوں نے ایک زیادہ پختہ معیشت اور صنعتی آٹومیشن کی سب سے بڑی مارکیٹ کے طور پر چین کی پوزیشن پر اعتماد کا اظہار کیا اور ایک  جدت کے محرک کے طور پر چین کے کردار کو اجاگر کیا۔

نئی معیاری پیداواری قوتوں کو فروغ دینے کے لیے چین کی تازہ ترین کوششوں کے حوالے سے  نائب وزیر اعظم ژانگ گو چِھنگ نے حال ہی میں سائنس ٹیکنالوجی کی اختراع کو صنعتی اختراع کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت  اور  چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر آلات اور تکنیکی اپ گریڈ کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

چین  نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اپنی منفی فہرست کو مختصر کرنے اور  ملک کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں شامل  ہونے والوں کے لیے تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار ڈویلپمنٹ کی پارٹی کمیٹی کی سیکرٹری لیو ڈونگ می نے کہا کہ  چین سائنس ٹیک ایجادات کے ذریعے نئی معیاری پیداواری قوتوں کو فروغ دے رہا ہے،  اپنی ذہین، ماحول دوست اور جامع ٹیکنالوجیز کو دوسرے ممالک کے ساتھ بھی بانٹ بھی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو غذائی تحفظ، قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی سمیت چیلنجز کا سامنا ہے،ا پنے بھرپور تجربے کے ساتھ  چین کے پاس ان مسائل سے نمٹنے کے لیے بہت کچھ ہے۔چین  کھلے اور جامع انداز میں نئی معیاری پیداواری قوتیں تیار کر رہا ہے،  وہ اپنے علم اور اختراع کے نتائج کو باقی دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہے۔میرا ماننا ہے کہ نئی معیاری پیداواری قوتوں کو تیار کرنا نہ صرف عالمی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے  ایک بہتر مستقبل کے لیے بھی ضروری ہے۔