• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نئی توانائی چین کے شمال مغربی خطے میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت کے نصف سے زیادہ ہوگئیتازترین

January 01, 2024

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی خطے میں نئی توانائی کے ذرائع بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا50 فیصد سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

ریاستی گرڈ کی نارتھ ویسٹ برانچ کے مطابق،شانشی صوبے میں گزشتہ روز2لاکھ 50ہزارکلوواٹ فوٹو وولٹک ماڈیولز کے حامل یی چھین فوٹو وولٹک پاور سٹیشن کوگرڈ سے منسلک کیا گیا،جس سے شمال مغربی علاقے میں  نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 21کروڑکلو واٹ تک پہنچ گئی۔اس کے بعدنئی توانائی خطے میں بجلی کی پیداوار کا اہم ذریعہ بن گئی ہے۔

ریاستی گرڈ کی نارتھ ویسٹ برانچ کے اہلکار ما شیاؤ ویی نے کہا کہ اس وقت تک خطے میں تقریباً 400 ارب کلو واٹ گھنٹہ ماحول دوست بجلی پیدا کی جاچکی ہے، جس سے مقامی علاقوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مشرقی اور شمالی علاقوں کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔